یونیسف اور ریفارم سپورٹ یونٹ سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ، سندھ کا پیف کا دورہ

یونیسف اورریفارم سپورٹ یونٹ سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ،سندھ کے وفد نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔
یونیسف کی جانب سے آصف ابرار اورنوشیروان شاہدجبکہ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے آفتاب عالم،نور احمد سومرو،عاطف جنید سیال،اور عمران علی سولنگی نے شرکت کی۔
منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسد نعیم نے وفد کو پیف آمد پر خوش آمدید کہااور میٹنگ کے آغاز میں انہوں نے کہا کہ پیف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعلیمی منصوبوں فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام، ایجوکیشن وؤچر سکیم اور نیو سکول پروگرام سے منسلک سات ہزار سے زائد پارٹنر سکولوں کے ذریعے 25لاکھ سے زائدطالب علموں کو مفت اور معیار ی تعلیم فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیف سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کونصابی کتب بھی پیف کی جانب سے فراہم کی جاتی ہیں تاکہ کوئی بھی مشکل بچوں کی تعلیم کے آڑے نہ آئے۔شرکاء نے تعلیم کے لیے پیف کی کاوشوں کو سراہا اور محدودد فنڈز اور کم ہیومن رسورس کے باوجود بھی تعلیم کو پورے صوبہ پنجاب میں پھیلانے آؤٹ آف سکول بچوں کو سکولوں میں لانے کے کردار کو سراہا ۔
مزید انہوں نے چولستان کے رہائش پزیر گھرانوں کے خانہ بدوش بچوں کی تعلیم کے لیئے کی جانے والی کوششوں کا اعتراف کیا اور اس کو ایک بلند پایہ مثال قرار دیا۔ یونیسف کے نمائیندہ آصف ابرار نے بھی پیف کی تعلیمی میدان میں کامیابیوں کی تعریف کی اور سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ،سندھ کے لیے پیف کے پروگرامز کو ایک عملی مثال گردانا۔
انہوں نے کہا کہ پیف کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا ماڈل قابلِ تعریف ہے اور پیف کے تعلیمی منصوبوں کے ذریعے طالب علموں کو بہترین تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔


















