Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان میں سیلاب، اقوام متحدہ نے 160 ملین ڈالر امداد کی اپیل کردی

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں عالمی برادری سے سیلاب متاثرین کیلیے 160 ملین ڈالر کی امداد کرے۔

اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے ہنگامی مدد طلب کرنے کے حوالے سے دفتر خارجہ میں تقریب منعقد ہوئی۔

جس سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے عوام سیلاب سے متاثرہوئے ہیں، یہاں کے فراخ دل لوگوں کو مصیبت میں دیکھ کر دل ٹوٹ گیا ہے۔

اقوام متحدہ 52 لاکھ متاثر افراد کو خوراک اور دیگر ضروری اشیا فراہم کرے گا۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا نشانہ آج پاکستان بنا ہے کل کوئی اور ملک بھی ہوسکتا ہے، سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے پاکستان کو امداد کی ضرورت ہے، گرین ہاؤس گیسز عالمی حدت میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں، سیلاب متاثرین کے لیے پاکستان کو 160 ملین ڈالر امداد کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ مہاجرین کی میزبانی کرنے والے ملک کو اس وقت مصیبت کا سامنا ہے، پاکستان میں سیلاب سے انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے، ان حالات میں پاکستان کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے تقریب سے خطاب میں اس مشکل وقت میں پاکستان کی ہنگامی امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شدید موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہے، موسمیاتی تبدیلی کے باعث رواں سال پہلے ہیٹ ویو نے پاکستان میں تمام ریکارڈ توڑ دیے ، اور اب شدید بارشوں وسیلاب کا سامنا ہے، سیلاب نےتباہی مچا دی ہے، 72 اضلاع میں 3 کروڑ افراد کو سیلاب نے متاثر کیا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان گلوبل وارمنگ کی وجہ سے براہ راست متاثر ہو رہا ہے، کلاؤڈ برسٹ اور طوفانی بارشوں کے نتیجے میں سیلاب آیا، سیلاب کے باعث قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع اور فصلوں کے ساتھ لائیو اسٹاک کو بھی شدید نقصان پہنچا، متاثرین کی پینے کے صاف پانی اور کھانے پینے کی اشیا تک رسائی مشکل ہوگئی ہے۔

پاکستان کو ٹینٹس اور مچھر دانیوں کی فوری ضرورت ہے ہمیں عالمی برادری کی جانب سے فوری مدد کی ضرورت ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button