Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اقوام متحدہ کے وولنٹیئرز (یو این وی) پروگرام کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد

زکریا یونیورسٹی (بی زیو یو) کے شعبہ جینڈر اسٹڈیز نے اقوام متحدہ کے وولنٹیئرز (یو این وی) پروگرام کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد کیا، جس کا بنیادی مقصد طلباء میں رضاکارانہ خدمات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور انہیں اقوام متحدہ کے اقدامات کے تحت دستیاب مواقع سے روشناس کرانا تھا۔

شعبہ جینڈر اسٹڈیز کے چیئرمین ڈاکٹر مرید حسین نے ایک جامع اور ترقی پسند معاشرے کی تشکیل میں رضاکارانہ خدمات کی اہمیت پر روشنی ڈالی، پاکستان میں اقوام متحدہ کے وولنٹیئرز کے نیشنل کوآرڈینیٹر مسٹر وسیم اشرف نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چلائے جانے والے یو این وی پروگرامز کا جائزہ پیش کیا اور بتایا کہ طلباء مختلف اقدامات میں کیسے حصہ ڈال سکتے ہیں۔

"رضاکارانہ خدمات صرف وقت دینے کا نام نہیں، بلکہ اس کا مقصد معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کرنا ہے، یو این وی پروگرام نوجوانوں کو مہارتیں سیکھنے، بین الاقوامی تجربہ حاصل کرنے اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے طلباء کو یو این وی کے لیے درخواست دینے کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا اور اہلیت، ضروری صلاحیتیں اور انتخاب کے معیارات جیسے اہم نکات پر روشنی ڈالی۔

آرٹس اینڈ سوشل سائنسز فیکلٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق زین نے قومی تعمیر میں نوجوانوں کی شرکت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ رضاکارانہ خدمات کو ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی کا ذریعہ سمجھتے ہوئے معاشرتی بہبود میں اپنا کردار ادا کریں، رضاکارانہ خدمات کے ذریعے نہ صرف آپ اپنی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں بلکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کے علمبردار بھی بنتے ہیں۔

شعبہ سوشیالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر کامران اسحاق اور شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی کی ڈاکٹر رقیہ باجوہ نے کہا کہ رضاکارانہ خدمات نوجوانوں میں ہمدردی، قیادت اور سماجی ذمہ داری کو فروغ دیتی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button