Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

یونیورسٹیوں کی غفلت؛ پی ایچ ای سی کو انوائس نہ بھجوائی جاسکی، سکالر شپ رک گئے

مریم نوازہونہار سکالرشپ کے طلباء مشکلات کا شکار، فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ قریب، قسط تاحال جاری نہ ہو سکی۔

بتایا گیا ہے کہ مریم نواز ہونہار سکالر شپ کے طلباء و طالبات مشکلات کا شکار ہیں، جامعات نے طلباء کو فیس عدم ادائیگی پر وارننگ دینا شروع کر دی۔

پنجاب کے 100 ہائیر ایجوکیشن اداروں میں 85 ہزار طلبامستفید ہورہے ہیں ، سکالرشپ کی تاخیر سے ہزاروں طلبا پریشان ہوگئے، جامعات کی جانب سے رزلٹ انوائس ارسال نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا۔

چیئرمین پی ایچ ای سی کا کہنا تھا کہ صرف 100 میں سے 25 اداروں نے انوائس بھجوائیں، انوائس موصول نہ ہونے تک سکالرشپس جاری نہیں ہو سکتیں۔
تعلیمی اداروں کو انوائس کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی گئی، ایک ہفتے میں انوائس نہ آنے پر اسکالرشپس منسوخ ہوں گی۔

چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جامعات کو سخت وارننگ جاری کردی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button