Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

یونیورسٹیز کے پی آر اوز کی ٹریننگ ورکشاپ

پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام یونیورسٹیوں کے پی آر اوز کی ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی چیئرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹر شاہد منیر تھے۔

دو روزہ ورکشاپ میں صوبے بھر کی یونیورسٹیوں کے نمائندوں نے شرکت کی، اورجبکہ معروف صحافیوں نے اپنے تجربہ اور ٹیکنیکس سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر چیئرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹر شاہد کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں اور میڈیا کے درمیان ورکنگ ریلیشنز قائم کرنے کےلئے ایک جامع کوڈ آف کنڈکٹ تیار کرے گی ، صحافت معاشرے کا چوتھا ستون ہے عوامی شعور کےلئے میڈیا کا کردار قابل فخر ہے ، لیکن آزادی اظہار کی آزادی کے ساتھ ساتھ یونیورسٹیوں کی حرمت کا خیال رکھنا ہوگا۔

صحافیانہ اقدار کا خیال رکھنا ہوگا، صحافیوں کو مطالعہ کی عادت اپنانا ہوگی، اور اعلیٰ تعلیم اداروں کی مثبت کاوشوں کا اجاگر کرنا ہوگا ، محکمہ تعلیم میں بہتری کی گنجائش ہے ہمیں اپنے عیب نہیں چھپانے ، اپنی خامیوں کو تسلیم کرنا اور ان کو دور کرنا ہوگا۔

ورکشاپ کے اختتام پر شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ، جنوبی پنجاب سے ویمن یونیورسٹی کی پبلک ریلشن آفیسر انعم زہرا قریشی، ویمن یونیورسٹی صادق بہاولپور سے نعیمہ خان اور فیصل آباد ویمن یونیورسٹی سے ڈاکٹر عمارہ نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button