Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

یونیورسٹی آف بہاولنگر بنانے کی تیاریاں شروع

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سب کیمپس کو اپ گریڈ کرکے یونیورسٹی آف بہاولنگر بنانے کافیصلہ ،پی سی ون طلب کرلیا گیا۔

تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے سب کیمپسز کو اپ گریڈ کرکے یونیورسٹیاں بنانے کاسلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لئے خصوصی فنڈز بھی مختص کردئیے ہیں اور اسی کے تحت یونیورسٹی آف بہاولنگر قائم کی جارہی ہے۔

اس سلسلے میں وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، کو جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ وزیر اعلیٰ کی نئی سکیم جس کانام "چیف منسٹر انیشی ایٹو فار اسٹیبلشمنٹ/ موجودہ یونیورسٹیوں کے ذیلی کیمپسز کے اپ گریڈیشن” رکھا گیا اور اس مد میں دو ارب روپے بھی مختص کئے گئے ہیں۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بہاولنگر میں واقع اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سب کیمپس کو ‘یونیورسٹی آف بہاولنگر’ کے نام سے ایک یونیورسٹی میں اپ گریڈ کرنے کی تجویز دی ہے ۔

اس لئے اس سکیم کے تحت سب کیمپس کو اپ گریڈ کرنے کےلئے پی سی ون آئندہ 24 گھنٹوں میں جمع کرائیں تاکہ منصوبے کا آغاز ہوسکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button