Breaking NewsEducationتازہ ترین
لیہ یونیورسٹی : سینڈیکیٹ کے چار ممبران کی تعیناتی کردی گئی

صوبائی کابینہ نے یونیورسٹی آف لیہ ایکٹ 2022 کے سیکشن 28(1)(c)(d) اور (k) کے تحت چار افراد کو ممبر سنڈیکیٹ، یونیورسٹی آف لیہ کے طور پر نامزد کردیا، جس کا ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مراسلہ جاری کردیا۔
جاری مراسلے کے مطابق عارف انور بلوچ، (ریٹائرڈ)، سابق وفاقی سیکرٹری، پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ نسیم پرنسپل، کالج آف آرٹس اینڈ ڈیزائن، پنجاب یونیورسٹی، لاہور اور مہر اعجاز احمد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ضلع لیہ ممبر سینڈیکیٹ ہوں گے۔




















