Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان : واسا میں میگا کرپشن کیسز کے مدعی ملک منیر ہانس کے گھر پر نامعلوم افراد کا دھاوا

واسا میں مختلف پراجیکٹ میں ہونے والی کرپشن پر اس وقت نیب اور اینٹی کرپشن کی کارروائی اور انکوائری جاری ہے، ان کیسز کے مدعی ملک منیر ہانس ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کی شب ان کے گھر واقع شالیمار کالونی خیر المعارف روڈ ماڈل ٹاؤن ٹی چوک نقاب پوش اسلحہ سے لیس نامعلوم افراد نے صبح ساڑھے تین بجے تہجد کے وقت دھاوا بولا اور دروازہ توڑنے کی کوشش کی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔

انہوں نے اور فیملی نے چھپ کر جان بچائی، حملہ آور ہمسایوں کے اکٹھے ھونے پر جان سے مارنے اغوا کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئےنادرن بائی پاس کی طرف فرار ہوگئے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ اگر ان کو کچھ ہوا تو عبد السلام، سعید ڈوگر، عارف عباس، عمر ظفر گرمانی اس کے ذمے دار ہوں گے، میں ایسے اوچھے ہیتھکنڈوں سے ڈرنے والا نہیں ڈٹ کر کر مقابلہ کرونگا اور نہ میگا کرپشن سے دستبردار ہونگا۔

تحقیقاتی اداروں سے التجا ہے کہ مجھے میری فیملی کو تحفظ دیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button