Breaking NewsEducationتازہ ترین
غیر رجسٹرڈ ہائی سکول ”ماس ایجوکیشن سسٹم“ کو سیل کر دیا گیا

محکمہ تعلیم نے غیر رجسٹرڈ ہائی سکول”ماس ایجوکیشن سسٹم“ کو سیل کردیا۔
اس بارے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو کمپلینٹ ہوئی کہ قاسم بیلہ میں غیر قانونی ہائی سکول چل رہا ہے ۔
اس پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری سردار اسلم خان قیصرانی نے پولیس کے ہمراہ موقع پر جاکر کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ سکول کو سیل کردیا ۔
سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر شمیم اختر سیال اور سپرنٹینڈنٹ ایجوکیشن آفس ملک محمد اکبر کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی واضح ہدایات ہیں، غیر رجسٹرڈ سکولز کسی صورت نہیں چلنے دئیے جائیں گے ۔
شہری نشاندھی کریں، فوری کارروائی کی جائے گی۔




















