Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مون سون سیزن کے دوران اربن فلڈنگ کا اندیشہ

مینجنگ ڈائر یکٹر واسا قیصر رضا نے کہا ہے کہ رواں ہفتے میں مون سون سیزن کے دوران اربن فلڈنگ کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

واسا کے تمام سیوریج،ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژن ہائی الرٹ رہیں، سیوریج لائنوں،سکریننگ چیمبر کی ڈی سلٹنگ مہم کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ مون سون بارشوں کے پانی کا بروقت اخراج یقینی بنایا جاسکے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ہیڈ آفس شمس آباد میں 13 تا 25 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی کے سلسلے میں سیوریج اور ڈسپوزل سٹیشن ڈویژنوں کے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج ڈویژن حفیظ لغاری، حافظ محمد وقاص،محمد ساجد، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژن عارف عباس کو اپنی اپنی حدود میں ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا۔

ایم ڈی واسا نے اس دوران مون سون سیزن کے دوران شہریو ں کو بھرپور ریلیف دینے اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لئے سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج کو خصوصی ہدایات جاری کیں ۔

جبکہ روزانہ کی بنیاد پر ڈسپوزل سٹیشنوں کو فری فال رکھنے ڈی سلٹنگ مہم کے حوالے سے جی پی آرایس سسٹم کے تحت بمع تصاویر کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button