Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو کی طالبات کی شاندار کامیابی

زکریا یونیورسٹی میں وال پینٹنگ کے مقابلوں میں شعبہ اردو کی طالبات نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
بتایا گیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی میں مرکزی گیٹ کے ساتھ چار دیواری پر وال پینٹن کے مقابلے ہوئے جس میں شعبۂ اردو کی تیسری سمسٹر کی طالبہ ” انفعال جمشید” اور ان کی ٹيم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس کامیابی پر چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ جمشید نے طالبات کی کاوشوں کوسراہا اور کہا کہ شعبہ اردو فنون لطیفہ کی آبیاری کررہا ہے، ادب کی ہر صنف میں ان کے طالبعلم اپنے جوہر کو منوارہے ہیں، یہ کامیابی ان طالبات کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔


















