امریکن قونصلیٹ کی ایمرسن یونیورسٹی آمد
مسٹر کارل راجرز، پبلک افیئرز آفیسر، امریکن قونصلیٹ لاہور نے اعلیٰ حکام کے وفد کے ہمراہ ایمرسن یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ظفر شیروانی اور دیگر اساتذہ کرام کے ہمراہ معزز مہمان کا استقبال کیا، اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دورے کا بنیادی مقصد انگلش ورکس/انگلش ایکسس پروگرام تک ایمرسن یونیورسٹی کے طلبا کی رسائی، انٹرپرینیورشپ، خواتین کی فلاح و بہبود کے امکانات اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کے لیے میکر سپیسز کے قیام میں امریکن قونصلیٹ کا تعاون تھا۔
مسٹر کارل نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی کلین اینڈ گرین ڈرائیو کو سراہا ۔ انہوں نے طالبات کے لیے مختص ایمرسن یونیورسٹی کے ایک پارک میں پودا لگایا۔
بعد ازاں انہیں فوک موسیقی اور ملتانی ثقافت کے مختلف رنگوں سے روشناس کرایا گیا۔
یونیورسٹی میں جاری 5 روزہ ثقافتی اور کھیلوں کے پروگراموں کے ایک حصے کے طور پر، امریکن قونصلر نے خواتین جمنازیم میں گرلز بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔
وفد نے صنفی مساوات، تعلیم کے معیار، جدید تدریسی طریقہ کار، جدید ترین کیمپس مینجمنٹ سسٹم اور طلباء کی شخصیت کی ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔
آخر میں مسٹر کارل کو وائس چانسلر کی جانب سے ملتانی اجرک اور سوہن حلوہ پیش کیا گیا۔