Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ڈالر کی قدر حقیقی نہیں، 200 روپے سے کم ہوجائے گا: اسحاق ڈار نے پیش گوئی کردی

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈالرکی اصل قدر200 روپےسے کم ہے، اور آئندہ دنوں میں ڈالر 200 روپےسےکم ہوجائے گا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ ڈالر کی اس وقت جو قدر ہے، وہ حقیقی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی اصل قدر200 روپے سے کم ہے، اور ڈالر 200 روپے سے کم ہوجائے ۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ اِس وقت ڈالر بین الاقوامی طور پر مضبوط ہے، لیکن اپنی پالیسیوں کے تحت ڈالر کو 200 روپے سےکم پرلائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ ادارہ شماریات آزاد ادارہ ہے اور وہ ہیرا پھیری نہیں کرتا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اپوزیشن کوماضی میں بھی کہتا رہا کہ آئیں میثاق معیشت کریں، عمران خان اور اس کی پوری ٹیم کے اعصاب پرمیں سوارہوں۔

خیال رہے کہ ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اور انٹر بینک میں آج ڈالر ایک روپے 16 پیسے سستا ہوکر 227 روپے 29 پیسے کا ہوگیا ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 230 روپے پر برقرار ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button