Breaking NewsEducationتازہ ترین
یو ایس ایڈ : میرٹ اور نیڈ بیسڈ سکالرشپ کے چیک کی تقسیم

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ایک پرووقار تقریب میں یو ایس ایڈ میرٹ اور نیڈ بیسڈ سکالر شپ کے چیک بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے طلباء طالبات میں تقسیم کیے۔
اس موقعہ پر ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عزیر، پروگرام ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر محمد اظہر علی خان ، ڈاکٹر رضیہ شبانہ اور ایڈ آفیسر انتخاب عالم بھی موجود تھے۔
تقریب میں 17 سے زائد ہونہار طلباء طالبات فی کس 20 ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔
اس موقعہ پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوایس ایڈ کے تحت ملنے والے چیک کسی اعزاز سے کم نہیں ہیں, میں امید کرتاہوں کہ طلباء اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اپنی منزل تک پہنچ جائیں گے۔
ڈاکٹر محمد عزیر نے بھی طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔




















