Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

یو ایس پاکستان یونیورسٹیز پارٹنرشپ پروگرام کی ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی

ویمن یونیورسٹی ملتان میں یو ایس پاکستان یونیورسٹیز پارٹنرشپ پروگرام 2020-22 کے سلسلے میں دو روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی ۔

جس کاعنوان ’’ یونیورسٹیوں کے درمیان تجربات کا اشتراک اور فیکلٹی کی صلاحتیوں کو اجاگر‘‘ کرنا تھا ۔

ورکشاپ کا انعقاد قراقرم یونیورسٹی اور ویمن یونیورسٹی کے شعبہ سنٹر آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا ۔

آخری روز قراقرم یونیورسٹی کے شعبہ اورک کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضل نے انٹرپرینیورشپ کے لیے ایک متحرک اور پائیدار ماحولیاتی نظام کی اہمیت کو اجاگر کرنے بارے لیکچردیا۔

انہوں نے شرکا کو بتایا کہ انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کا کیا کردار ہوتا ہے ۔

اختراعی انٹرپرینیورشپ پرانے صنعتی ڈھانچے کی تجدید میں مدد کر سکتی ہے۔

کس طرح صنعتی منتقلی کے علاقوں کو مختلف شعبوں میں اختراعی انٹرپرینیورشپ کی حمایت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ایسے میں نیٹ ورکنگ کی اہمیت ایک کامیاب کاروباری ماحولیاتی نظام کیسے تیار کیا جا سکتا ہے۔

صنعتی منتقلی کے علاقوں کو کاروباری اور نجی شعبے کی شمولیت کو فروغ دینے میں کن چیلنجوں اور مواقع کا سامنا ہے۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے ایسی ورکشاپ کا اہتمام کرنا ضروری ہے یہ طالبات کی پیشہ ورانہ تربیت اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ میں ہم کاروباری ماحولیاتی نظام کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

کاروباری ماحولیاتی نظام کے بارے میں مشترکہ بہترین طرز عمل سے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے اس ورکشاپ سے انٹرپرینیورشپ میں ریسرچ کلچر کو فروغ دیا گیا ۔

اس موقع ویمن یونیورسٹی ملتان اور قراقرم یونیورسٹی کے مابین ایم او یو بھی سائن کیا گیا ۔

تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر عطاء اللہ خان اور رجسٹرار ڈاکٹر قمر رباب نے دستخط کیے۔

ایم او یو کے مطابق، دونوں یونیورسٹیاں سماجی علوم، اسلامیات، قانون، اقتصادیات، تدریس، تعلیم اور امن، رواداری، ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے کمیونٹی کے کاموں کے شعبوں میں نوجوانوں اور دیگر پیشہ ور افراد کی تربیت اور صلاحیت سازی کے شعبے میں تعاون کریں گی۔

اس موقع پر ڈاکٹر مریم ذین، ڈاکٹر سعدیہ ارشاد اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے ۔

اس ورکشاپ کا اہتمام سنٹر آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ ویمن یونیورسٹی ملتان کے تحت کیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button