Breaking NewsInternationalتازہ ترین
امریکی صدر کا افغانستان سے انخلاء کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

امریکی صدر نے افغانستان سےانخلا کی ڈیڈلائن میں توسیع نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے، امریکی صدر نےافغانستان سےانخلاکی اکتیس اگست ڈیڈلائن دے رکھی ہے۔
یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب طالبا ن نے مقررہ تاریخ تک انخلا کا مطالبہ کیا تھا، امریکی صدربائیڈن نے واشنگٹن میں اعلان کیا کہ امریکا اکتیس اگست تک افغانستان سےانخلا مکمل کرلےگا۔
اس سے قبل صدربائیڈن نےکہا تھا کہ اکتیس اگست کی ڈیڈ لائن میں توسیع کرسکتےہیں، افغان طالبان کی دھمکی کےبعد امریکی صدر جوبائیڈن نےفیصلہ تبدیل کیا۔طالبان نےاکتیس اگست کےبعدکابل ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھالنےکی دھمکی دی تھی۔
اہم ترین اعلان سے قبل صدر بائیڈن نے جی سیون ممالک کے رہنماؤں سےبات چیت کی، امریکی صدر نےاہم فیصلہ پنٹاگون کی تجویز پر کیا، پنٹاگون کےمطابق اکتیس اگست کےبعدامریکی فوج کوخطرات ہو سکتے ہیں۔


















