Breaking NewsEducationتازہ ترین
امریکہ کی یونیورسٹیوں میں پاکستانی سٹوڈنٹس کیلئے پی ایچ ڈی سکالرشپ پروگرام کا آغاز

ٹاپ ففٹی یونیورسٹیز میں سٹوڈنٹس کو مکمل ٹیوشن فیس کے ساتھ ماہانہ وظیفہ بھی ملے گا۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستانی سٹوڈنٹ اب مکمل فنڈڈ سکالر شپ حاصل کر کے امریکہ کی بہترین یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کر سکیں گے۔
"یو ایس پاکستان نالج کوریڈور” کے نام سے شروع کئے گئے پروگرام کے تحت امریکہ کی 100 بہترین یونیورسٹیز میں داخلے کے لیے اسکالرشپس دستیاب ہوں گے، ٹاپ 50 یونیورسٹیوں میں ملنے والے سکالر شپ میں مکمل ٹیوشن فیس کا احاطہ کیا جائے گا۔
سکالرشپ میں ماہانہ وظیفہ اور ہیلتھ انشورنس بھی شامل ہوں گی، امریکہ کی 51ویں سے 100 یویں رینک تک یونیورسٹیز ک میں پی ایچ ڈی کرنے والے سٹوڈنٹس کو جزوی فنڈنگ ملے گی، انہیں 12 ہزار ڈالر سالانہ ٹیوشن سپورٹ ملے گی۔




















