قومی انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑی عزیر ممتاز کے اعزاز میں تقریب
اولین سپورٹس کرکٹ کلب ملتان کے ہونہار کھلاڑی عذیر ممتاز کو پاکستان انڈر 19 کی قومی ٹیم میں بنگلہ دیش کے خلاف حصہ لینے پر ایک تقریب پذیرائی زیر صدارت محمد جمیل کامران بانی کلب منعقد ہوئی۔
تقریب میں ۔خرم شیزاد بٹ صدر اولین سپورٹس۔ منظور لطیفی صدر اے او کلب۔ حسن جمیل صدر مسلم جمخانہ۔ محمد عرفان صدر اولین ینگسٹر۔ اولین سپورٹس کے پیٹرن انچیف ڈاکٹر فرحان خان۔ سرپرست محمد ذیشان۔ سیکرٹری زوہیب ملک۔ مخدوم مظفر عالم۔ عبداللہ چاند۔ عدنان خان۔ جنید خان۔ ساجد رشید۔ شاہد بشیر اور کلب کے دیگر ممبران شامل تھے۔
اس موقع پر کھلاڑیوں نے عذیر ممتاز کا پھولوں کی پتیوں کے ساتھ والہانہ استقبال کیا، اور ان کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فرحان خان نے عذیر ممتاز کو پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی طرف سے کھیلنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عذیر ممتاز نے پاکستان انڈر 19ٹیم میں جگہ بناکر اولین سپورٹس اور ملتان کا نام روشن کردیا یے۔
کلب کو ان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں انشااللٰلہ یہ اسی طرح محنت کرکے ہم سب کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔
محمد جمیل کامران نے کہا کہ عذیر ممتاز اولین سپورٹس کے فخر ہیں انہوں نے بہت جلد ہی محنت سے اپنا ایک مقام بنالیا ہے، اور جلد ہی یہ پاکستان کی قومی ٹیم میں شامل ہوکر ملتان کا نام روشن کریں گے۔
عذیر ممتاز نے کہا کہ والدین کی۔ دعاوٴں اور اپنے سینئرز کی رہنمائی نے مجھے آج اس مقام تک پہنچایا ہے جس پر جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے انشااللٰلہ اسی طرح محنت کرکے اپنے ملک پاکستان کے لیے کھیلوں گا۔
آخر میں عذیر ممتاز کو اعزازی شیلڈ اور سرپرست محمد ذیشان کی طرف سے دس ہزار کیش پرائز جبکہ امریکہ میں مقیم کلب کے چیرمین عبدالقادر شرقی کی طرف سے بھی خصوصی انعام کا اعلان کیا گیا۔