اولین سپورٹس کے عزیر ممتاز بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان انڈر 19ٹیم کا حصہ ہونگے
پاکستان کی پہلی جونئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں گوجرانوالہ جوائنٹس کے کپتان اولین سپورٹس کرکٹ کلب ملتان کے رکن عذیر ممتاز بنگلہ دیش انڈر 19 کے دورہ پاکستان کے سلسلہ میں پاکستان انڈر 19 قومی کرکٹ ٹیم کا تینوں فارمیٹ میں حصہ بن گئے۔
ان کے انتخاب پر کلب کے بانی محمد جمیل کامران۔امریکہ میں مقیم کلب کے چیئرمن عبدالقادر شرقی نے بذریعہ ٹیلی فون کلب کے پیٹرن ان چیف ڈاکٹر فرحان خان۔صدر خرم شہزاد بٹ۔زوہیب ملک۔منظور لطیفی ۔کاشف رضا۔حسن جمیل نثار الحق.عرفان یوسف۔ذیشان ملک۔امجد رزاق بھٹہ۔مخدوم مظفر عالم۔عدنان خان۔جنید خان۔عبداللٰہ چاند۔اکرم خان نے گہری مسرت کا اظہار کرتے ہوئے عذیر ممتاز کو ان کی سلیکشن پر مبارکباد دی۔
محمد جمیل کامران نے کہا کہ عذیر ممتاز ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔ان کی قومی انڈر 19سکواڈ میں سلیکشن اولین سپورٹس اور ملتان کے لیے باعث فخر ہے۔
پیٹرن ان چیف ڈاکٹر فرحان خان نے کہا کہ امید یے کہ عذیر ممتاز اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی اس سیریز میں فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔
امریکہ میں مقیم کلب کے چیئرمن عبدالقادر شرقی نے بذریعہ ٹیلی فون عذیر ممتاز کی سلیکشن پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ملتان خاص طور پر اولین سپورٹس کے لیے باعث فخر قرار دیا، اور امید ظایر کی کہ وہ اس دورہ بنگلہ دیش میں پاکستان کی طرف سے کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریں گے۔