Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے براہ راست ڈاک لانے پر پابندی لگادی

زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے نیا حکم نامہ جاری کیا ہے کہ کوئی ٹیچر، پروفیسر یا افسر براہ راست کو ئی کیس یا دفتری فائل وی سی آفس نہیں لائے گا، تمام فائلیں رجسٹرارآفس کے ذریعے آئیں گی۔

جاری اعلامیہ میں کیا گیا ہے کہ ڈین کے دفاتر اور تدریسی شعبہ جات کے تمام قسم کے سرکاری خط و کتابت کو اس یونیورسٹی کے رجسٹرار کے ذریعے نمٹا یا جائے گا، اس لیے وائس چانسلر سے براہ راست کوئی خط و کتابت نہیں کی جائے گی۔

اس مراسلے پر اساتذہ نے مایوسی کا اظہار کیا ہے ان کاکہنا ہے کہ ضروری نوعیت کے کام اب تاخیر کا شکار ہوجائیں گے، وائس چانسلر ان احکامات پر نظر ثانی کریں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button