Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں داخلوں کی تشویش ناک صورتحال؛ وائس چانسلر خود میدان میں آگئے

زکریا یونیورسٹی اس وقت داخلوں کے لحاظ سے سنگین صورتحال سے گزر رہی ہے، تیسری میرٹ لسٹ کے بعد داخلوں کی تعداد تین سو تھی، تاہم قوانین میں ردوبدل اور کچھ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے میرٹ کو کم کی وجہ سے آخری میرٹ لسٹ میں داخلوں کی تعداد 34 سو ہوگئی مگر ہدف پورا ہونے میں ابھی چھ ہزار سے زائد داخلوں کی ضرورت ہے۔

اس صورتحال میں وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال غوری خود میدان میں آگئے، انہوں نے تمام پروفیسروں اور ٹیچرز کیمونٹی کو فوری متحرک ہونے کا پیغام دے دیا۔

گزشتہ روز جاری ہونے والے پیغام میں کہا گیا ہے کہ داخلوں کی موجودہ حالت ایک ویک اپ کال ہے، کیا ہم اصلاحی اقدامات کرنے کے لیے تیار ہیں؟
تمام ڈینز، چیئر پرسنز، اے ایس اے، سنڈیکیٹ ممبران، رجسٹرار، خزانچی اور اندرونی اسٹیک ہولڈرز کو بیٹھ کر اصلاحی طریقے سے آگے کی منصوبہ بندی پر کام شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

یونیورسٹی کے تمام سینئرز کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنا چاہئے، اس کے لئے ہمیں کچھ ایس او پیز کو اپنانا ہوگاز جیسے تمام کم / نان پرفارمنگ ڈیپارٹمنٹس کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے۔

تمام وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال (مہارت، تکنیکی، مالی) کیاجائے، سب کو اہم اقدامات کےلئے پہل کرنا اور معمول سے زیادہ ذمہ داریاں لینے کے لیے ہونا ہوگا، چاہے وہ کلاسز ہوں، تحقیق ہوں اور سرکاری کام ہو ،پنے متعلقہ ڈومینز میں اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا، اپنی ذات کے بارے میں مثبت بات کرنا اور کامیابیوں کو پیش کرنا ہوگا۔

ہمیں زکریا یونیورسٹی کوایک بار پھر بلندیوں پر لیجانا ہوگا اور ایسے منصوبے کی ضرورت ہے جو ہمیں نیچے سے بلندیوں پر لے جائے۔

یہ پیغام تمام اساتذہ متعلقہ فیلڈز اور ڈسکشن پلیٹ فارم پر لے جائیں، اس عمل میں سب اپنا حصہ ڈالیں، اس مشن میں ہم سب ساتھ ہوں تاکہ ہم کامیاب ہوسکیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button