Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر عمرے کی ادائیگی کےلئے روانہ
زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر عمرے کی ادائیگی کےلئے روانہ ہوگئے۔
اس سے قبل یونیورسٹی کی ایمپلائز یونین کے عہدیداروں ملک صفدر حسین صدر اور رانا مدثر مشتاق جنرل سیکرٹری نے پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کو عید الفطر اور عمرہ کی ادائیگی پر روانگی کی مبارکباد دی، اور جامعہ زکریا اور اس کے تمام ملازمین کے لیے دعا کی خصوصی درخواست کی۔
اس موقع پر رجسٹرار جامعہ زکریا محمد زبیر خان اور دیگر یونین عہدیدار بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں زکریا یونیورسٹی کے ڈین آف فارمیسی ڈاکٹر زبیر احمد پرو وائس چانسلر کے فرائض سر انجام دیں گے ۔
بتایا گیا ہے کہ پرو وائس چانسلر اور قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ عمرے کے ادائیگی کےلئے گئے ہیں، ان کے جگہ سینئر ڈین ڈاکٹر زبیر احمد یونیورسٹی کے معاملات نمٹائیں گے، جس کا مراسلہ جاری کردیا گیا ہے ۔