وائس چانسلر ڈاکٹر منصور کنڈی جلال میں آگئے ، دوچیئرمینوں کی سرزنش

زکریا یونیورسٹی فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کے دو چیئرمین اساتذہ کی دوران عدم موجودگی دفاتر میں اے سی چلانے پر وائس چانسلر کی سرزنش
بتایا گیا ہے کہ وائس چانسلر بہاءالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے گزشتہ روز اچانک فیکلٹی آف وٹرنری سائنسز کا دورہ کیاش اور اس دوران ڈیپارٹمنٹ آف پیتھو بیالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر عرفان انور اور ڈیپارٹمنٹ آف بائیو سائنسز کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد فقیر جو کہ ابھی پروبیشن پر ہیں کے دفاتر گئے اور انہیں دوران ڈیوٹی غیر حاضر پایا۔
وہ اس وقت طیش میں آگئے جب انہوں نے دنوں چیئرمین کی عدم موجودگی میں د دفاتر کے اے سی چلتے پائے ۔
جس پر انہوں نے فورا ڈاکٹر عرفان انور اور اور ڈاکٹر محمد فقیر کو طلب کیا اور خوب سرزنش کی۔
پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کا کہناہے کہ یونیورسٹی کے اساتذہ کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ دوران ڈیوٹی غیر حاضر ہیں، اور یونیورسٹی کی دی ہوئی آسائشوں کا بلا دریغ استعمال کریں۔
وائس چانسلر بہاءالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ان دونوں چیئرمین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیا۔
وائس چانسلر آفس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں اساتذہ کو اظہار ناپسندگی کا نوٹس دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔


















