ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو برابری کی سطح پر سہولیات فراہم کرے:ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا ہے کہ ہر شہری کی اپنی ذمہ داریا ں اور حقوق ہیں ، جس کو نبھانا ہر شہری کا فرض ہے، اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو برابری کی سطح پر سہولیات فراہم کرے۔ اور حقوق کا تحفظ کرے کسی شہری کو بھی اپنی ریاست کے خلا ف نہیں ہونا چاہیے ۔
سنٹر فار پیس اینڈسیکولر سٹڈیز میں’’ شہری تعلیم کو سمجھناــــ‘‘ کے عنوان پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت پر تنقید ہوسکتی ہے لیکن ریاست کے خلاف کوئی بات نہیں ہوسکتی۔
میڈم سیدہ دیپ نے کہاکہ معاشرے میں مختلف مذاہب کے لوگوں کا احترام کریں، اور بطور شہری ان کے بھی وہی حقوق ہیں جو یہاں پر رہنے والے زیادہ تر مسلمانوں کے ہیں۔
مختلف مذاہب کے لوگ برابر ہیں اور ریاست انہیں نظر انداز نہیں کرسکتی، وہ بھی پاکستانی ہیں۔
جہاں تک مذہب اور انسان کا تعلق ہے وہ علیحدہ علیحدہ ہیں اور معاشرے میں کسی کو کسی کے معاملات میں انٹرفیئر نہیں کرنا چاہیے ۔
سیمینار سے ڈاکٹر ارم بتول اعوان ، کاشف صدیق ، محمد کاشف ندیم ، سبطین یاسر نے بھی خطا ب کیا۔
جبکہ سیمینار میں اساتذہ و طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سیمینار کے آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے شیلڈز تقسیم کیں۔



















