Breaking NewsSportsتازہ ترین
وائس چانسلر کا شب خون، زکریا یونیورسٹی کی چیس ٹیم کی انٹر یونیورسٹی چیمپئن شپ میں شرکت روک دی گئی

انٹر کالجیٹ شطرنج چیمپئن شپ چیمپئن ٹرافی سمیت ابتدائی تینوں انفرادی پوزیشنز کی وکٹری سٹینڈ پر براجمان، زکریا یونیورسٹی کی شطرنج ٹیم کی عین وقت پر آل پاکستان یونیورسٹیز چیمپئن شپ میں شرکت منسوخ کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق زکریا یونیورسٹی کی شطرنج ٹیم کا کیمپ جاری تھا ، اور آج 23 مئی کو ٹیم نے میرپور خاص روانہ ہونا تھا کہ جہاں کل 24مئی سے آل پاکستان انٹریونیورسٹیز شطرنج چیمپئن شپ کا آغاز ہونا تھا کہ کھلاڑیوں کو بتایا گیا کیمپ ختم اور ٹیم کی روانگی منسوخ کردی گئی ہے، یہ سن کر کھلاڑیوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سپورٹس فنڈز بھی موجود تھے، لیکن یونیورسٹی کی ہائی کمان نے عین وقت پر اجازت نہ دی، جس سے زکریا یونیورسٹی کی شطرنج ٹیم کی میرپور خاص روانگی منسوخ کردی گئی ہے۔



















