Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا شعبہ ایجوکیشن کا دورہ
زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے شعبہ ایجوکیشن کا دورہ کیا، چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رانا محمد دلشاد اور اساتذہ نے خوش امدید کہا، وائس چانسلر نے کلاسز میں تدریسی عمل کا معائنہ کیا اور شعبہ میں موجود دیگر تدریسی سہولیات (ایم پی ہال، لائبریری، کمپیوٹر لیب) اور سٹاف افسسز کا بھی جائزہ لیا۔
چیئرمین نے وائس چانسلر کو شعبہ کے موجودہ پروگرامز اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بریفننگ دی۔
فیکلٹی سے مخاطب ہوتے ہوئے وائس چانسلرنےنے شعبہ کے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ پرائیویٹ سیکٹر کے لئے تربیت اساتذہ اور خصوصی تعلیم کے لئے نئے مواقع تلاش کریں۔
شعبہ ایجوکیشن ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے علاوہ دیگر قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ شراکت میں تربیتی اور تحقیقی منصوبوں پر کام کرے۔