Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا: وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کا یونیورسٹی ماڈل سکول کا دورہ

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے یونیورسٹی ماڈل سکول کا دورہ کیا۔

اس موقع پر سلطان فائونڈیشن کے سربراہ ماجد فخری ، پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر تنویر احمد ، انجینئر اظہر خطاب ، ڈاکٹر احسان بھابھہ، ایکسیئن محمد اصغر و دیگر فیکلٹی ممبران ان کے ہمراہ تھے۔

پرنسپل یونیورسٹی ماڈل سکول نے وائس چانسلر کو سکول کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی، جبکہ وائس چانسلر اور سلطان فائونڈیشن کے سربراہ نے یونیورسٹی کے بچوں کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے ساتھ کچھ لمحات گزارے۔
فائونڈیشن کے سربراہ ماجد فخری نے یونیورسٹی ماڈل سکول آمد پر بے حد مسرت کا اظہار کیا اور یونیورسٹی میں اس سکول کو ایک خوبصورت اضافہ قرار دیا۔

وائس چانسلر نے یونیورسٹی ماڈل سکول کی پرنسپل و اساتذہ کرام کو ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی، اور ہدایت جاری کی کہ بچوں کی تعلیم کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا اور تمام صلاحتیں بروئے کار لاتے ہوئے اس سکول کو ایک مثالی سکول بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button