Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی کی اہلیہ کے کیمپس کے دورے

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال غوری کی اہلیہ ڈاکٹر عائشہ زبیر نے گزشتہ روز یونیورسٹی کے ڈے کیئر سینٹر اور لیڈیز کلب کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ پرنسپل یونیورسٹی گیلانی لاء کالج ڈاکٹر سمزا فاطمہ اور دیگر خواتین اساتذہ تھیں۔ انہوں نے اس موقع پر ڈے کئیر سنٹر کے عملہ اور وہاں پر موجود بچوں سے ملاقات کی۔

یاد رہے کہ ڈے کیئر سینٹر میں یونیورسٹی اساتذہ افسران اور ملازمین کے بچوں کی دن میں نگہداشت کی جاتی ہے۔

بیگم وائس چانسلر نے ڈے کیر سینٹر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور سینٹر کی بہتری کے لیے مختلف تجاویز بھی دیں۔

بعد ازاں انہوں نے یونیورسٹی کے لیڈیز کلب کا بھی دورہ کیا جو کہ یونیورسٹی کی خواتین اساتذہ اور مرد اساتذہ کی اہلِ خانہ خواتین کی سماجی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔

یونیورسٹی لیڈیز کلب کی ممبر خواتین جن میں پرنسپل گیلانی لاء کالج ڈاکٹر سمزا فاطمہ، پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ کوثر، پروفیسر ڈاکٹر راشدہ عتیق، پروفیسر ڈاکٹر ثوبیہ چوہان، پروفیسر ڈاکٹر سفینہ ناز، پروفیسر ڈاکٹر رحمہ عمران، پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ شفیق، ڈاکٹر فرزانہ کوکب، ڈاکٹر سمیعہ، ڈاکٹر صوفیہ عُمر، ڈاکٹر ثمرہ مسعود، ڈاکٹر ثروت اعوان شامل تھیں، نے ملاقات کی۔

اس ضمن میں بیگم وائس چانسلر ڈاکٹر عائشہ زبیر کو یونیورسٹی لیڈیز کلب کے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

اس موقع پر بیگم وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ انہیں ڈاکٹر سمزا فاطمہ کے توسط سے بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کی خواتین اساتذہ سے مل کر بے حد خوشی ہوئی اور وہ چاہتی ہیں کہ خواتین کے مابین میل جول کا یہ سِلسلہ برقرار رہے۔

اس موقع پر لیڈیز کلب کی ممبر خواتین کا کہنا تھا کہ کلب کی تقاریب کا مُستقل انعقاد وقت کی ضرورت ہے تاکہ زکریا یونیورسٹی کی ورکنگ خواتین کے درمیان باہمی رابطہ استوار رہے۔

اس موقع پر خواتین اساتذہ نے بیگم وائس چانسلر کو پھول پیش کیے گئے اور انکی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور انھوں نے بیگم وائس چانسلر کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button