ایمرسن یونیورسٹی کے کلاس رومز اور یونیورسٹی کو رول ماڈل بنائیں گے :وائس چانسلر

گورنر پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ہائر ایجوکیشن کو ہدایات جاری کردی ہیں، تین دن میں یونیورسٹی کے مختلف 18 پروگرامز شروع کرنے کیلئے این او سی حاصل کرلیے گئے ہیں۔
ایمرسن کے کلاس رومز ویونیورسٹی کو رول ماڈل بنائیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار ایمرسن یونیورسٹی کے نئے تعنیات ہونے والے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکڑ محمد رمضان نے کیا ۔
انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے ہر گریجویٹ کو برسر روزگار بنائیں گے ، اور ہر طالبعلم کو اچھا انسان بنانے کیلئے filpped ماڈل کلاس روم بنانے کے منصوبے پر کام شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت ہر طالبعلم اپنے سبجیکٹ کی ابتدائی تیاری گھر سے کرکے آئے گا تاکہ ہائر تعلیم یونیورسٹی سے حاصل کی جائیگی۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے بتایا کہ اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بذات خود روزانہ 4 کلاسز کو چیک کیا جاتا ہے، اور ڈائریکٹر اکیڈمک کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر حاضری کو چیک کریں، ہماری یونیورسٹی کا کوئی بھی پروفیسر پرائیویٹ اکیڈمی میں دوران ڈیوٹی پڑھانے کیلئے نہیں جائیگا، اسکے خلاف سختی سے ایکشن لیا جائیگا۔
نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے تعاون سے کلین گرین منصوبے کے تحت پہلے روز 100 پھل دار پودے یونیورسٹی میں لگا دئے گئے ہیں، اور انکی نگہبانی طلبہ وطالبات نے اپنے ذمہ لی ہے
آج سے صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر کرتے ہوئے تمام یونیورسٹی میں کوڑادان لگائے جائیں گے، اور آج سے مین گیٹ سے تمام جگہوں پر سے تمام اکیڈمک سٹاف سمیت طلبہ وطالبات صفائی مہم میں حصہ لیں گے۔
انہوں نے ماضی میں تعینات ہونے والی انتظامیہ کے اچھے کاموں کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے اپنی صوابدید میں رہتے ہوئے بہت اچھے کام کئے۔
گورنر پنجاب نے ملاقات میں ایمرسن یونیورسٹی کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔
ہم نے مختلف 18 شعبہ جات کو شروع کرنے کیلئے ہائر ایجوکیشن سے این او سی حاصل کرلیا ہے۔
ہیومن سورس کی کمی کو بھی دور کیا جائیگا اور ڈیلی ویجز کی تعیناتیوں سمیت تمام تعیناتی میرٹ پر کی جائیں گی۔
ہمارا مستقبل میں مشن ہے کہ یونیورسٹی کے ہر گریجویٹ کو اس قابل بنایا جائے کہ وہ کچھ سیکھ کرجائے ، اور مستقبل میں برسر روزگار ہونے کے ساتھ ساتھ اچھا فرد بن کر معاشرہ اور پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے۔


















