Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی کی کمشنر ملتان سے ملاقات

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کمشنر ملتان اشفاق احمد چوہدری سے ان کے آفس میں ملاقات کی، اور کمشنر کے طور پر ان کی تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔

دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی اور تعلیم کے مختلف امور پر گفتگو کی کمشنر نے ایمرسن یونیورسٹی میں تعلیمی میدان میں ہونے والے انقلابی اقدامات کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر رمضان کو خطہ کے لیے جدید تعلیم کے حوالے سے ایک نعمت قرار دیا۔

کمشنر ملتان اشفاق احمد چوہدری ایک قابل اور متحرک افسر کے طور پر اپنی ایک الگ پہچان رکھتے ہیں۔

انہوں نے ایمرسن یونیورسٹی میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبہ جات کی جلد تکمیل کے لیے متعلقہ محکموں کو فوری احکامات جاری کیے اور آئندہ بھی ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button