Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی کے بڑے اقدام، میدانوں کو سنوارنے کا ٹاسک دے دیا

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید چوہدری نے یونیورسٹی کے کھیل کے میدانوں کو سنوارنے اور موسم بہار کی شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف شعبہ جات کو ٹاسک دے دیا۔

اس سلسلے میں یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر محمد ظفر شیروانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد عملی اقدامات کا آغاز کردیا ۔

اس سلسلے میں شعبہ سپورٹس اور پارٹیکلچر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر محمد ظفر شیروانی نے بتایا کہ وہ ماضی میں لاہور، ملتان کے تعلیمی بورڈز کے بھی ڈائریکٹر سپورٹس اور انٹر بورڈز سپورٹس کمیٹی کے آرگنائزنگ سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں ۔

نئے ٹیلنٹ کی تلاش ۔تربیت اور کھیلنے کے بہترین مواقع فراہم کرنے اور کھیل کے میدانوں کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے وہ اپنے وسیع تجربہ اور صلاحیتوں سے استفادہ کریں گے۔

یہی ویژن ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید چوہدری کا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلنے کے کا سازگار ماحول بنانے کیلئے یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے ساتھ مل کوارڈینیشن کمیٹی تشکیل۔دی جائے گی۔ بنائیں گے۔ انعقاد اور شعبہ سپورٹس سائنس کے چیئرمین پروفیسر ظفر شیروانی نے ایمرسن یونیورسٹی کے شعُبہ ہارٹیکلچر کے مسائل اور دیگر امور سے متعلق شعُبہ ہارٹیکلچر کےممبران پرفیسر محمد اشرف ملک اور پروفیسر ملک محمد حسین، کیئرٹیکر حافظ بلال، سردار احمد اور غلام اکبر نے بھی شرکت کی۔

کھیل کے میدانوں کی دیکھ بھال کیلئے فٹ بال اور میدانوں کو ترجیحی بنیادوں پر سنوارنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کالج کی عمارات کے درمیان سبزہ زار اور کیاریوں کی سجاوٹ کیلئے یومیہ ورکنگ پلان بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ شجر کاری مہم کو بھی کامیاب بنانے کیلئے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کا عزم کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button