Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ہاکی فیڈریشن کے اعزاز میں ظہرانہ

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی جانب سے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن سردار میر طارق حسین بگٹی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

یہ تقریب پاکستان سینئر ہاکی ٹیم کی نیشنز کپ میں سلور میڈل جیتنے اور انڈر 18 ہاکی ٹیم کی ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کے اعتراف میں منعقد کی گئی۔

تقریب میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اولمپین رانا مجاہد، سینئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپین طاہر زمان، دیگر آفیشلز اور سینئر و جونیئر کھلاڑیوں کو ان کی نمایاں کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے صدر ہاکی فیڈریشن کو ہاکی کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

صدر ہاکی فیڈریشن نے اس موقع پر یونیورسٹی کے اسپورٹس کمپلیکس اور ہاکی کے لیے مختص مقام کا دورہ کیا، سردار میر طارق حسین بگٹی نے ایمرسن یونیورسٹی کی ہاکی ٹیم کے لیے ہاکیاں، بالز اور دیگر کھیلوں کا سامان فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

تقریب کے اختتام پر صدر ہاکی فیڈریشن نے پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے یادگاری سووینئر پیش کیا، جبکہ وائس چانسلر نے مہمانِ خصوصی کو ملتانی اجرک اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button