Breaking NewsEducationتازہ ترین
وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی کی بڑی ملاقات
وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر محمد رمضان کی سلمان نعیم ایم پی اے کوآرڈینیٹر فار ڈویلپمنٹ سے اہم ملاقات کی، جس میں ملتان لوکل گورنمنٹ اور ایمرسن یونیورسٹی کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
جس پر سلمان نعیم نے ایمرسن یونیورسٹی کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکج اور سکیموں کا اعلان بھی کیا اور شارٹ کورسز کے لیے 50 فیصد لاگت سپانسر کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی کو شارٹ کورسز ای روزگار، ڈیجیٹل مارکیٹنگ جدید تقاضوں کے مطابق بی ایس، ایم ایس لیول کے نئے پروگرامز اور کورسز متعارف کرانے پر مبارک باد دی۔
اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر آفتاب احمد خاکوانی نے یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی کاموں پر بریفننگ دی۔