Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب سے وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان کی ملاقات

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی سے محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے نئے تعینات ہونے والےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر توصیف ایزد کی ملاقات کی۔

اس موقع پروائس چانسلر نے اپنی تعیناتی کے بعد یو ای ٹی ملتان کے لاڑ کیمپسز کو درپیش مسائل بارے آگاکیا۔ اے سی ایس کو بریفنگ دیتے ہوئےمزیدبتایاکہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیوساؤتھ پنجاب کو کہاکہ یونیورسٹی کےکام میں سست روی دکھانے پر ٹھیکیدارکو نوٹس دیں تاکہ کام کی رفتار کوتیزی سے مکمل کیاجائے۔

سٹی کیمپس قاسم پور ٹیکنیکل کالج میں 2012 میں یونیورسٹی کا عارضی تعلیمی آغاز ہوا تھا، پی سی ون میں 1116 ملین کل منظور شدہ بجٹ رکھا گیا جس میں سے 939ملین مل چکا ہے اوراس میں سے882 ملین استعمال ہوچکا ہے۔یونیورسٹی کا83%کام مکمل ہوچکاہے۔ باؤنڈری وال، ایڈمن بلاک، تعلیمی بلاک، کیفے ٹیریااورجامعہ مسجدپر کام سست روی کاشکارہے جس کے باعث یونیورسٹی کی تعمیر میں تاخیر ہورہی ہے۔

اندرونی اور بیرونی تعمیرپرمزید 176 ملین استعمال ہونا ہیں۔ہمیں ابھی طلباء کیلئے ہوسٹل اوراساتذہ کرام کی رہائش گاہوں کے لئے مزید فنڈز درکار ہیں، اس بارے پی سی ون پر کام جاری ہے اور یونیورسٹی کو لاڑ کیمپس میں شفٹ کرنے کیلئے شٹل سروس کیلئے دس نئی بسوں کی بھی اشد ضرورت ہے جس کے بعد ہی ہم یوای ٹی لاڑ کیمپس کو فوری شروع کرسکتے ہیں۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر توصیف ایزدکو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہاکہ یونیورسٹی کی تعمیرمیں کسی بھی قسم کی کوتاہی کوبرداشت نہیں کیاجائے گا یونیورسٹی کی تعمیرمیں سست روی درست بات نہیں اور نہ ہی اسے اب مزید برداشت کیاجائےگا۔

انجینئرنگ یونیورسٹی کی تعمیرمیں تاخیر سےجنوبی پنجاب کےطلباء کے مستقبل کوخطرہ میں نہیں پڑنے دینگے میں خود بھی یونیورسٹی کے لاڑ کیمپس کا دورہ کرکے مسائل کی صورتحال بارےجائزہ لونگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button