Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

"اجتہاد بالمقاصد” سیمینار میں وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی کی شرکت

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں گولڈن جوبلی کے موقع پر ”اجتہاد بالمقاصد” کے موضوع پر 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیاگیا، جس میں ویمن یونیورسٹی ملتان کی نمائندگی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی۔

کانفرنس میں 50 کے قریب ملکی و غیر ملکی علماء و اساتذہ شرکت کی اور 100 کے قریب مقالے پڑھے گئے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے خطاب کرتے ہوئے کہ زمانہ تیزی سے بدل رہا ہے اور نت نئے مسائل پیدا ہورہے ہیں، جس کے حل کے لئے ہمارے پاس اجتہاد کا راستہ موجود ہے، ہمیں لوگوں کو حکم نہیں دلیل سے سمجھانے کی ضرورت ہے، ایسی کانفرنسز ہمارے دین کی صیح تصویر پیش کرتی ہیں۔

کانفرنس کے اختتام سابق ڈین علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر طفیل ہاشمی ، ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ سنٹر پروفیسر ڈاکٹر عبد القدوس صہیب، وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ ، شیخ الحدیث جامعہ امدادیہ فیصل آباد مفتی محمد زاہد اور پروفیسر ڈاکٹر ثناء اللہ نے شرکاء کو اعزازی اسناد سے نوازا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button