ٹرانسفر کرانے والے اساتذہ کو کوائف کی تصدیق کی ہدایت

ای ٹرانسفر کرانے والے اساتذہ کو اپنے کوائف تصدیق کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں سی ای اوایجوکیشن ملتان نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ای-ٹرانسفر مرحلے میں منتخب ہونے والے اساتذہ کو ہدایت کریں کہ وہ دستاویزات کی تصدیق کے لیے آج صبح سی ای او ملتان کے دفتر میں حاضر ہوں۔
اپنی اصل دستاویزات اوران کی ایک کاپی بھی ساتھ لائیں دستاویزات میں پہلی جوائننگ رپورٹ ، آخری پے سلپ ، باہمی تبادلے کے لیے دونوں اساتذہ کی موجودگی لازمی ہے۔
ویڈلاک کے تحت ٹرانسفر والے نکاح نامہ، شریک حیات کی نوکری کا سرٹیفکیٹ، میاں بیوی کا شناختی کارڈ، میاں بیوی کا ڈومیسائل، طلاق یافتہ باہمی تبادلے کےلئے دستاویزات کے علاوہ نکاح نامہ، طلاق کی سند بیو ہ کے با ہمی/اوپن میرٹ کے لیے مذکور دستاویزات کے علاوہنکاح نامہ، متوفی / شریک حیات کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ ساتھ لیکر آئیں ۔


















