Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرچ کمیٹی کی تلاش مکمل، چار وائس چانسلر ڈھونڈ لئے

پنجاب کی چار یونیورسٹیوں کیلئےسرچ کمیٹی نے ڈاکٹر محمد رمضان، ڈاکٹر قیصر عباس، ڈاکٹر جاوید اختر اور ڈاکٹر محمد کامران کے نام وزیر اعلی کوارسال کردئے ۔
ملتان کی دو یونیورسٹیوں سمیت پنجاب کی چار یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کےلئے ڈاکٹر خالد آفتاب کی سربراہی میں سرچ کمیٹی جس میں ڈاکٹر عارف بٹ، سابق پرنسپل این سی اے ڈاکٹر سلیمہ ہاشمی، سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن جاوید اقبال بخاری شامل تھے نے 140 امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے۔

تین روز قبل سرچ کمیٹی نے اپنی تلاش مکمل کرکے نام وزیر اعلیٰ کو ارسال کردئے ، جس کے مطابق سرگودھا یونیورسٹی کیلئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے کارنیک انسٹیٹیوٹ کے چیف ریسرچ آفسیر ڈاکٹر قیصر عباس، محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کےلئے یو ای ٹی لاہور کے ڈین آف الیکٹریکل ڈاکٹر محمد کامران ساہیوال یونیورسٹی کیلئے ایگری کلچر یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈین ڈاکٹر جاوید اختر کو جبکہ ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے لئے سابق ڈی جی پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر محمد رمضان کا نام سمری میں پہلے نمبر پر رکھاگیا ہے ۔

سیکرٹری ایچ ای ڈی کی طرف سے ارسال کی گئی سمری وزیر اعلی پنجاب اور گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد چاروں یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز تعینات ہوں گے۔

اس قبل سرچ کمیٹی نے ایک پالیسی بیان جاری کیا تھا کہ یونیورسٹیوں میں تعینات موجودہ وائس چانسلرز کو بہ طور امیدوار زیر غور نہیں لایا جائے گا، جس کے بعد تجربےکار سینئر ترین پروفیسرز کو بھی سمری میں شامل تین تین ناموں سے بھی باہر نکال دیا گیا۔

جس پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، اس بارے میں زکریا یونیورسٹی ملتان سے تعلق رکھنے والے پروفیسروں نے گورنر پنجاب سے اپیل بھی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کےلئے آئندہ 24گھنٹوں میں مراسلہ ارسال کیا جائے گا۔

جبکہ وزیر اعلیٰ کو بھی مراسلہ ارسال کیا جائے گاکہ وہ حتمی فیصلہ کرنے سے قبل سرچ کمیٹی کی جانب سے ایوارڈ کیے گئے نمبروں کا ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرائیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button