Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پاکستان کی مختلف یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کا زکریا یونیورسٹی کا دورہ

پاکستان کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز کا بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا دورہ، وائس چانسلر بہاءالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے ملتان شہر کی تاریخ اور یونیورسٹی کے بادے میں بریفنگ دی۔

اس موقع پر ان یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے زکریا یونیورسٹی کے ساتھ طلباء کی نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے ایم او یو بھی سائن کیا، اس ایم او یو کے حوالے سے انٹر یونیورسٹی کنسورشیم فار دی پروموشن آف سوشل سائنسز کے نیشنل کوارڈینیٹر مرتضیٰ نور نے اہم کردار ادا کیا، اور زکریا یونیورسٹی میں طلباء کے حوالے سے ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے بھر پور تعاون کی پیشکش کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر مقرب اکبر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی طلباء کے حوالے سے بہت اہم اقدامات کر رہی ہے، وائس چانسلرز کے وفد نے سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر اور ملتان کالج آف آرٹس کا دورہ بھی کیا، جہاں پر وائس چانسلرز بی زیڈ یو محمد علی شاہ نے آرٹس کالج اور سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر کے اہمیت کے بارے میں وفد کو بتایا ۔

وفد میں پروفیسر ڈاکٹر حبیب بخاری وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری، انجینئر ڈاکٹر عطاءاللہ شاہ وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت، پروفیسر ڈاکٹر محمد مجدد رحمان وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، پروفیسر ڈاکٹر واجد وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ، پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق علی قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد اور مرتضٰی نور شامل تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button