ورچوئل یونیورسٹی کا کانووکیشن : 2150 طلبا وطالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں
ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کا 12ویں کانووکیشن کا تیسرا حصہ منعقد کیا ، جس میں مختلف شعبوں کے گریجوایٹس کو 2150 ڈگریاں دی گئیں ، جن میں سے 410 بیچلرز، 1449 ماسٹرز اور 291 ایم فل گریجویٹس تھے۔
خزاں 2019 اور بہار 2020 کے طلباء نے ڈگری حاصل کی۔
پوزیشن ہولڈرز کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں بائیس (22) میرٹ سرٹیفکیٹس اور پانچ (05) گولڈ میڈل بھی دیے گئے۔
پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی وائس چانسلر ایگریکلچر یونیورسٹی آف ڈیرہ اسماعیل خان، مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب میں شریک ہوئے۔
اپنے خطبہ استقبالیہ میں پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی، ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نے ورچوئل یونیورسٹی کی کامیابیوں اور ملک کے دور دراز علاقوں تک ٹیکنالوجی پر مبنی معیاری تعلیم کی فراہمی میں اس کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے والدین کا احترام کریں۔ پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی بابر وائس چانسلر ایگریکلچر یونیورسٹی ڈی آئی خان نے اس موقع پر معیاری تعلیم فراہم کرنے کی کوششوں پر ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کی تعریف کی۔
انہوں نے طلباء کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل سکلز سیکھنے پہ بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ورچوئل یونیورسٹی پاکستان کی سرکاری جامعات میں ایک ممتاز حیثیت رکھتی ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ اس کے طلباء پاکستان کی ترقی کے لئیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔بعدازں ٟریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نے مہمان خصوصی کے ساتھ مل کے تمام گریجویٹس میں ڈگریاں بھی تقسیم کیں۔
کانووکیشن میں فیکلٹی، سٹاف، طلباء اور ان کے والدین نے شرکت کی۔