"کماؤ آج سے رزق حلال” : ایمرسن یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد
وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی زیر سرپرستی ورچو نیٹ کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کے وژن "کماؤ اج سے رزق حلال ”کے تحت طلباء میں ان لائن کاروبار اور روزگار حاصل کرنے کے ذرائع پیدا کرنا تھا۔
ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ بطور سربراہ ادارہ میرا یہ مقصد ہے کہ میرا ہر طالب علم دروان تعلیم ہی چھوٹے پیمانے پر ان لائن رزق حلال کما کر اپنے خاندان اور معاشرے کے لئے مفید بن سکیں۔
اس حوالے سے یونیورسٹی میں انوویشن سنٹر قائم کر دیا گیا ہے جس کا مقصد طلباء کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور انھیں ان لائن کاروبار کے لئے سہولیات فراہم کرنا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ورچو نیٹ سیف اللہ نے بتایا کہ ان کا ادارہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں طلباء میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے، جس سے طلباء میں نہ صرف اپنے طور پر رزق حلال کمانے کا شوق پیدا ہوا ہے ساتھ ہی ان میں باعزت روزگار کے لئے ہنر بھی سیکھ رہے ہیں اور ایمرسن یونیورسٹی میں ہم یہ تربیتی پروگرام سیشن کی صورت میں چلائیں گے۔
تربیتی ورکشاپ کا اہتمام پروفیسر مسعود رضوی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ایمرسن یونیورسٹی ملتان نے کیا۔ واضح رہے کہ اس تربیتی ورکشاپ کے ڈکٹر واصف کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا تھا۔