ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان کے زیر اہتمام والی بال میچ

تندرست نوجوان، صحت مند معاشرہ، خوشحال پاکستان ان خیالات کا اظہار مہمانِ خصوصی اور ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان آفتاب احمد نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان کے زیر اہتمام عیدگاہ گراؤنڈ، غازی پور تحصیل جلال پور پیر والا والی بال میچ کے افتتاح کے وقت کیا۔
والی بال میچ وہاں کی مقامی ٹیموں الغازی کلب اور خان کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔
گراؤنڈ کو ٹائٹل، خوش آمدیدی اورفیملی پلاننگ آگاہی بینرز سے خوب سجایا گیا۔
میچ دیکھنے کے لئے مقامی اور دور دراز سے شائقین نے بھرپور شرکت کی۔
دونوں ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم بالآخر سخت مقابلے کے بعد میچ خان کلب کی ٹیم نے جیت کر اپنے نام کرلیا ۔
ڈسٹرکٹ آفیسر ملتان آفتاب احمدنے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر محمد حسن، آصف خان اور حسان بودلہ کے ہمراہ دونوں ٹیموں کو پہلا اور دوسرا انعام کی ٹرافی دی ، جبکہ بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے دو کھلاڑیوں کو بھی ٹرافیاں دی گئیں ۔
شائقین اور کھلاڑیوں میں خاندانی منصوبہ بندی آگاہی لٹریچر اور جوس تقسیم کئے گئے ۔
معززین علاقہ نے میچ کو بڑی دلچسپی سے دیکھا اور خوشی کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں ضرور ھونی چاہئیں ۔
اس سے قبل خاندانی منصوبہ بندی آگاہی مہم کے سلسلے میں تحصیل شجاع آباد بستی لالو والا میں دوپہر 01 بجے بھٹہ مزدوروں کے ساتھ خاندانی منصوبہ بندی آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔
تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر شجاع آباد حسان بودلہ اور محکمہ کے ساتھ منسلک شجاع آباد کے علماء کرام نے بھٹہ مزدوروں اور دیگر شرکاء کو کم عمری کی شادی کے نقصانات، ماں بچےکی بہتر صحت برقرار رکھنے کے گھریلو سادہ نسخے، بچے کیلئے ماں کے دودھ کی اہمیت اور متوازن خاندان کے فوائد سے آگاہ کیا-




















