جنرل الیکشن 2024 : امیدواروں کو دی گئی موبائل ایپ نے شہریوں کا سارا ڈیٹا افشاں کردیا
جنرل الیکشن 2024 میں ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کےلئے امیدواروں نے شہریوں کی پرائیویسی کو داؤ پر لگا دیا، وی کے نام سے دی جانے والی ایپ میں صرف ایک شناختی کارڈ نمبر ڈالنے پر اس شہری کا پورا فیملی ٹری کھل جاتاہے، حتیٰ کہ کے اس فیملی کے نام پر چلنے والی موبائل نمبر بھی سامنے آجاتے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے 8300سے حاصل کردہ معلومات صورت ووٹر تک محدود رہتی تھیں اور فیملی پرائیویسی برقرار رہتی تھی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ایپ ایک سیاسی جماعت کے امیدواروں کودی گئی ہے جو پارٹی نے نادرا سے خریدی ہے، جس کے بعد اس کو اپنے ٹکٹ ہولڈرز کو دے دی گئی جنہوں نے اپنے خاص علاقے کے پولنگ ایجنٹس کو دی جو شہریوں کی ووٹ کی پرچی تو بناتے رہے مگر خاندان کی مکمل رپورٹ بھی لیتے رہے۔
اس ایپ کے منظر عام پر آنے پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا کہ نادرا نے ان کا ذاتی ڈیٹا کس طرح فروخت کردیا ہے، اب گلی نکڑ والا بھی ان کے فیملی نام اور فون نمبر حاصل کرسکتا ہے، ہیکرز کی لئے ان کے بینک اکاؤنٹس سے لیکر دیگر اکاونٹس بھی غیر محفوظ ہوگئے ہیں، کیونکہ اکاؤنٹس کو محفوظ بنانے کےلئے والدہ نام پوچھا جاتا ہے، جو اب ہیکرز کو اس ایپ سے معلوم ہو جائے گا ۔
انہوں نے اعلیٰ حکام اور الیکشن کمیشن کو اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ اور کہا ہے کہ ان کی پرائیویسی کو ختم کردیا گیا ہے اس کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کیا جائے گا۔