Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

واپڈا نے سٹار کرکٹرز کو گھر بھیج دیا، نوٹیفکیشن جاری

محکمہ جاتی کرکٹ کے خاتمے کے ساتھ ہی کرکٹرز کے بے روز گار ہونے کا سلسلہ جاری ہے، واپڈا اسپورٹس بورڈ کے حکمنامے کے بعد قومی کرکٹرز کو فارغ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

واپڈا اسپورٹس بورڈ نے گزشتہ ماہ دسمبر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ریجنل کرکٹ کرانے کو جواز بناتے ہو ئے کرکٹ ٹیمیں ختم کرنے کا حکمنامہ جاری کیا تھا اور اب اس حکمنامے کی روشنی میں قومی کرکٹرز کے کنٹریکٹ ختم کر کے انہیں فارغ کر دیا گیا ہے ، اس طرح کرکٹرز کے بے روزگار ہونے کا سلسلہ تھم نہیں سکا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کامران اکمل ، وہاب ریاض ، سلمان بٹ ، صدیف مہدی ، ارشد اقبال ، صہیب مقصود اور احسان عادل کے اسپیشل کنٹریکٹ ختم ہو گئے ، مستقل ملازم علی رفیق کو فوری طور پر ڈیوٹی پر واپس بلا لیا گیا ہے ، ضرورت پڑنے پر ریلیز کیا جائے گا۔

کرکٹرز محمد آصف سہراب خان ، زاہد منصور، شاہد طارق اور مہندر پال سنگھ کا بھی کنٹریکٹ ختم کر دیا گیا ہے ۔

ماہانہ مشاہرہ لینے والے کرکٹر جہانزیب عبداللّٰہ کو بھی فارغ کر دیا گیا ، اب انہیں ماہانہ مشاہرہ نہیں ملے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button