Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی( واپڈا ٹاؤن) کے الیکشن آج ہونگے، امجد نواز کی جیت واضح ہوگئی

واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی( واپڈا ٹاؤن) کے الیکشن برائے سال 28-2025ء کے لیے واپڈا اینڈ ریزیڈنس گروپ کے امیدوار برائے صدارت انجینیئر امجد نواز بھٹی نے کہا ہے کہ واپڈا ٹاؤن کو جدید سہولیات سے آراستہ ہاؤسنگ سوسائٹی بنائیں گے ۔ٹاؤن فیز ون اور ٹو کے انفراسٹرکچر کی تباہی اور بربادی کے ذمہ داروں کو ووٹ کی طاقت سے شکست دیں گے۔

واپڈا ٹاؤن فیز تھری سے آٹھ مربع اراضی کا ریکارڈ غائب کرنے والوں اور دو مربع اراضی سے اربوں روپے مالیت کی مٹی اور ریت چوری کرنے والوں کا انجام قریب ہے اور ان کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ان کے احتساب کا وقت آن پہنچا ہے۔

انتخابی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے "وژن2035 ء” کے سلوگن کے تحت انقلابی روڈ میپ کا اعلان کیا اور کہا کہ آئندہ دس سال میں 50 سے 60 کروڑ روپے کی سرمایہ کو یقینی بنایا جائے گا جس سے تینوں ٹاؤنز میں دور جدید کی تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔ واپڈا ٹاؤن فیز تھری کے 16 ہزار متاثرین کو پلاٹوں کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔الیکشن میں کامیابی کے بعد واپڈا ٹاؤن فیز تھری کے پلاٹوں کی پہلی قرعہ اندازی انشاءاللہ چھ ماہ کی مدت کے اندر منعقد کرائیں گے۔

کنونشن میں واپڈا ٹاؤن فیز 1,2 کے رہائشیوں، واپڈا اینڈ ریزیڈنس گروپ کے پینل امیدواروں ، سپورٹرز، واپڈا ٹاؤن فیز تھری کے الاٹیز، متاثرین میپکو کے سابق و موجودہ حاضر سروس افسروں اور ملازمین نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔

واپڈا ٹاؤن مینجمنٹ کمیٹی کے سابق ممبر اور ممتاز سماجی شخصیت چوہدری مقبول گجر نے ایگرینین گروپ(AGRIRIAN GROUP) کی جانب سے واپڈا اینڈ ریزیڈنس گروپ کی مکمل حمایت اور تائید کا اعلان کیا۔

انجینئر امجد نواز بھٹی نے کہا کہ سال 1985 سے 2019 تک واپڈا ٹاؤن کا انتظام و انصرام واپڈا اینڈ ریزیڈنس گروپ کے پاس تھا۔یہ دور بلاشبہ ٹاؤن کا سنہری دور تھا اس کے بعد انے والے پنکھا گروپ کے غاصب ٹولہ نے تباہی و بربادی پھیلا دی۔پنکھا گروپ نے سال 2019 سے 2022 تک اپنا قبضہ برقرار رکھنے کے لیے 150 سے زائد رٹ پٹیشنز دائر کیں۔

سول کورٹ ، سیشن کورٹ، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے عدالتی و قانونی جنگ ہارنے کے باوجود مسلط رہنا چاہتے ہیں لیکن اب ووٹرز نے پنکھا گروپ کو مسترد کر دیا ہے۔واپڈا ٹاؤن کی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ،سوئمنگ پول ،سپورٹس جمنیزیم، واکنگ ٹریک لان ٹینس کورٹ اور بیڈمنٹن کورٹ کی بندش پنکھا گروپ کی ناکامی ، مس مینجمنٹ،ناجائز اور غاصبانہ قبضے کی داستان سنا رہی ہیں۔

واپڈا ٹاؤن فیز تھری کے اثاثہ جات،آم اور فالسہ کے باغات ،فش فارمز زمینوں کے ٹھیکہ جات اور مستاجری اور کاشت کی گئی فصلوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کی ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔واپڈا ٹاؤن کے رہائشیوں اور مکینوں سے سہولیات چھیننے کا احتساب کیا جائے گا۔

ویژن 2035 کے تحت آمدنی کے ذرائع میں اضافہ کیا جائے گا،دکانوں اور مارکیٹوں کو ان کاروبار کے لیے الاٹمنٹ یا کرائے پر دیا جائے گا جن کی رہائشیوں اور مکینوں کو طلب اور ضرورت ہوگی تاکہ رہائشیوں کو ٹاؤن کی حدود میں ہی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

کنونشن میں میپکو کی لیگل ٹیم کے ارکان سابق صدر ہائی کورٹ بار شیخ جمشید حیات ایڈووکیٹ ،محمد علی صدیقی ایڈووکیٹ،عامر عزیز قاضی ایڈووکیٹ، مرید حسین مکول ایڈووکیٹ،ندیم رؤف اور ڈائریکٹر لیگل اینڈ لیبر میپکو جمشید عالم نیازی سٹیج پر بلا کر شاندار پذیرائی کی گئی ،کنونشن کے شرکاء نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں اور زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

کنونشن کے شرکاء کو بتایا گیا کہ واپڈا اینڈ ریزیڈنس گروپ کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے والے صدارت کے امیدوار انجینیئر امجد نواز بھٹی،نائب صدر ارسلان خان ،جنرل سیکرٹری انجینئر محمد علی یاسر ،فنانس سیکرٹری سردار محمد رفیق خان ،ممبران مینجمنٹ کمیٹی انجینیئر بابر علی سرور گجر ،امجد صدیق خان،محمد اصغر ہاشمی،چوہدری محمد ارشد، انجینیئر تاج محمود قمر،چوہدری خالد محمود چدھڑ، رانا محمد انور ،سہیل ندیم ،جام زاہد عباس،ناصر اعوان اور الیاس جمیل کا شرکا سے تعارف کرایا گیا اور بتایا گیا کہ تمام امیدوار اعلی تعلیم یافتہ اور اپنے شعبے کی نمایاں شخصیات ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button