Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کا ملک گیر ہڑتال

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی، مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد کی ہدایات پر ریجنل چیئرمین میپکو ملتان چوہدری غلام رسول گجر کی قیادت میں میپکو ہیڈکوارٹر میں مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اداروں کی نجکاری کی بجائے کارکردگی میں اضافہ کیا جائے، وفات پا جانے والے ملازمین کے بچے،بچیوں اور بیوگان کو ہنگامی بنیادوں پر بھرتی اور مستقل کیا جائے۔

ریجنل چیئرمین ریونیو شکیل بلوچ نے شرکاء سے کہا ملازمین کو دوران ڈیوٹی غیر محفوظ حالات کار ختم کر کے ان کی جانوں،صحت کی مکمل حفاظت کی جائے۔

ریجنل سیکرٹری رانا محمد انور نے کہا ڈسٹری بیوشن کمپنیز ملازمین کی شدید قلت ہونے کے باعث آئے روز ہمارے لائن مین فرائض کی سر انجام دہی کے دوران شہید ہو رھے ہیں۔حکومت وقت ملازمین کی جان کی حفاظت اور سٹاف کی کمی کی دور کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرے۔

ریجنل ڈپٹی چیئرمین سجاد بلوچ،ریجنل وائس چیئرمین چوھدری محمد خالد نے کہا وطن عزیز میں عام بے روزگاری،غربت اور معاشرہ میں امیر و غریب کے مابین بے پناہ فرق کو ختم کیا جائے۔

زونل چیئرمین سرکل ملتان رانا مظہر لطیف،زونل چیئرمین کنسٹرکشن رانا زاہد جاوید نے کہا ہم ملک کی سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملک عزیز میں بے روزگاری دور کرنے کے لیے صنعت اور فنی تعلیم کو فروغ دیا جائے۔

زونل سیکرٹری ملتان چودری الیاس جٹ،زونل چیئرمین جی ایس او طارق صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا دنیا میں سب سے زیادہ خطرناک کام سرانجام دینے والے ملازمین کا حکومت اور اتھارٹی مکمل تحفظ کرے۔

احتجاج کے دوران سیکرٹری اطلاعات و نشریات سید عاطف زیدی نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی اقتصادی و سماجی مشکلات کے حل کے لیے ترقی پسندانہ اصلاحات کے نفاذ کے لئے جدوجہد کو کامیاب کریں۔

احتجاج میں ملک عثمان لیاقت،رانا خضر حیات،راؤ عامر جمیل،مجاہد اعوان،رانا اسلم،الطاف مہار،ندیم رؤف،انصر عباس،عمران بشیر،سرمد جمیل،راشد یامین، مسعود علوی،چوہدری اظہر،رانا محمد عمران،شباب خان، قاضی آفتاب،رانا طیب،اکرام آرائیں،عمران کاظمی، عثمان مجید،وقاص بخاری،انوار گجر،سلمان وھاب، اور نگزیب گرا،مظہر عباس،،رانا امجد,آصف سجاد،چوہدری زاہد،اکرم غوری،رانا زاہد،شیخ شہباز علی،نعیم شاہ، اظھر بھٹی،رانا سلیم تاج،چوہدری آصف،ریاض بھٹی، فیاض راں،شوکت بلوچ،ارشد کھیڑا،امتیاز رفیع،سلیم شاہ,سعید سیال،راشد اعجاز،اسرار انصاری،احسن نانڈلہ، رانا خلیل،ظفر مولا،مختیار انصاری،رانا حسنین،خالد سہو،امجد ڈوگر،محمد اقبال،اسلم جٹ،بدر الزماں،رانا بدر،شہباز رندھاوا،خرم خان،محمد عاصم،ریاض احمد، رانا مدثر،شکیل رحمانی،راجہ یاسر،سھیل اسلم، چوھدری عامر،عبداللہ باسط،محمد جاوید،محمد سہیل، مقصود انصاری،محمد رمضان،اویس بخاری،اسد راں، وقار الیاس،یوسف مسیح،محمد اویس،محمد قمر کے علاوہ دیگر عہدے داران و ملازمین کثیر تعداد میں موجود تھے.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button