Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

آل پاکستان کمشنر گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ واپڈا کے نام

پہلا آل پاکستان کمشنر گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل پاکستان واپڈا نے جیت لیا۔

ڈپٹی کمشنر ملتان محمد طاہر وٹو کی طرف سے ونر ٹیم کو تین لاکھ,رنراپ ٹیم کو دو لاکھ جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو ایک لاکھ کیش پرائز کا اعلان

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیر نگرانی و ڈسٹرکٹ گورنمنِٹ ملتان و ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان کے تعاون سے ملتان ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والا پہلا آل پاکستان کمشنر گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل پاکستان واپڈا نے جیت لیا۔

پاکستان آرمی دوسرے اور پاکستان نیوی نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو و دیگر مہمانان گرامی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

مین آف ٹورنامنٹ پاکستان آرمی کے حماد قرار پائے۔

ایونٹ کا دلچسپ فائنل پاکستان واپڈا اور پاکستان آرمی کے مابین کھیلا گیا. مقررہ وقت تک کھیل 1-1 گول سے برابر رہا۔

پاکستان واپڈا کے امجد خان نے گول سکور کیا، جبکہ پاکستان آرمی کی جانب سے محمد انس نے گول سکور کیا ۔

بعد ازاں پاکستان واپڈا نے شوٹ آؤٹ کے زریعے دو کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا۔

مذکورہ میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض یاسر خورشید اور حافظ عاطف بٹ نے سر انجام دیئے، ریزرو ایمپائر عرفان طاہر تھے۔

جبکہ ٹیکنیکل آفیشل مزمل حسین اور ججز کے فرائض شفقت ملک, محمد علی, نصیر,عمیر, مرزا مجاہد نے سر انجام دیئے۔

مین آف دی میچ پاکستان واپڈا کے وقار یونس قرار پائے، جنہیں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ملتان محمد طاہر وٹو نےسچن ہاکی اسٹک بطور انعام پیش کی۔

ایونٹ کی تیسری و چوتھی پوزیشن کا میچ پاکستان نیوی اور پاکستان ایئرفورس کے مابین کھیلا گیا.

جو کہ پاکستان نیوی نے 1-2 سے جیت لیا. پاکستان نیوی کی جانب سے دونوں گول محمد یاسر نے سکور کئے، جبکہ پاکستان ایئر فورس کی جانب سے عدنان نے گول سکور کیا۔

مذکورہ میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض وقاص بٹ اور زاہد حمید نے سر انجام دیئے۔

ریزرو ایمپائر عرفان طاہر تھے.جبکہ ٹیکنیکل آفیشل جاوید صادق اور ججز کے فرائض شفقت ملک, نصیر, عمیر, منور , راؤ ندیم نے سر انجام دیئے۔

مزکورہ میچ کے مین آف دی میچ پاکستان نیوی کے محمد یاسر خان تھے ، جنہیں مہمان خصوصی اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران صابر اور پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے نائب صدر طاہر شریف گجر نے سچن کی ہاکی اسٹک پیش کی۔

فائنل میچ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان محمد طاہر وٹو بطور مہمان خاص ، اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی خواجہ عمیر, بریگیڈیئر ملک مسرور, ,ایگزیکٹیو ممبر خرم شاہ بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button