Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واپڈا ٹاؤن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات کےلئے کاغذات نامزدگی کی وصلی شروع

واپڈا ٹاؤن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات کے انعقاد کے لیے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔

واپڈا ٹاؤن بچاؤ تحریک کیجانب سے صدر کے امیدوار کے لیے ناصر محمود چوہدری،نائب صدرکے لیے چوہدری شفقت ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری کے لیے عبد الرحمن (ریٹائر چیف انجینئر میپکو)،فنانس سیکرٹری کے لیے سردار رفیق خان ریٹائر اڈیشنل ڈائریکٹر میپکو جبکہ ممبران کے لیے چوہدری اقبال، لئیق خان،رئیس لوتھڑ، راؤاسلم،سعید احمد،عشرت عباس ،توصیف شوکت، چوہدری عزیر،مخدوم احمدمزاری،محمود بھٹی ، منظورشاہ اور حق نواز نے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔

کاغذاتِ نامزدگی کے اجراء کے موقع پر کاغذات وصول کرتے ہوئے صدارت کے امیدوار و چیئرمین واپڈا ٹاؤن بچاؤ تحریک ناصر محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو ہر بار منہ کی کھانی پڑی ہے، سوسائٹی کی درگردوں حالت رہائشیوں کے لیے تکلیف کا سبب بنی ہوئی ہے۔

منتخب ہونے کے بعد رہائشیوں و ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی اقدامات کریں گے۔

واپڈا ٹاؤن بچاؤ تحریک نے سوسائٹی کی بہتری اوراوپن سیٹیوں پر الیکشن کروانے کا جو بیڑہ اٹھایا تھا وہ الحمدوللہ اپنی تکمیل کے آخری مرحلہ میں داخل ہو چکا ہے۔

الیکشن میں ان شاءاللہ کلین سوئپ کریں گے۔

دیگرامیدواران نے بھی اپنی جیت اور کامیابی کے بعد سوسائٹی کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 اور 26جنوری کو ہوگی۔

حتمی فہرست 27جنوری کو آویزاں کیجائے گی، جبکہ 20فروری کو الیکشن کے لیے پولنگ ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button