واپڈا ٹاؤن کی مینجمنٹ کمیٹی کے 15 ممبران باعزت بری

احتساب عدالت نے واپڈا ٹاؤن فیز ون ای بلاک ایکسٹینن کے کیس میں واپڈا ٹاؤن کی منیجمنٹ کمیٹی کے 15 ممبران کو باعزت بری کر دیا گیا۔
فیصلے میں لکھا کہ نیب کی انکوائری تسلی بخش نہیں ھے۔
تفصیل کے مطابق . نیب اتھارٹی نے 2017 میں واپڈا ٹاؤن فیز ون ای بلاک ایکسٹینشن کے کمرشل اور رہائشی پلاٹوں کی کرپشن کے خلاف احتساب عدالت ملتان میں ریفرنس دائر کیا تھا، اس ریفرنس میں نیب اتھارٹی نے منیجمنٹ کمیٹی پر کرپشن کے الزامات لگائے تھے، اور دو سال منیجمنٹ کمیٹی کے خلاف اور فرسٹ الاٹیز کے خلاف انکوائری کرتے رھے۔
نیب اتھارٹی نے انکوائری مکمل کرنے کے بعد منیجمنٹ کمیٹی کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا گیا، یہ ریفرنس گزشتہ 5 سال سے احتساب عدالت میں چل رہا تھا ، تمام گواہان کی کے بیانات کے بعد احتساب عدالت کی طرف سے فیصلہ سنا دیا.گیا ۔
جسمیں سابق صدر واپڈا ٹاؤن طارق رشید, چودھری خالد, ملک عارف وینس, سابق چیف ایگزیکٹیو میپکو اقبال خان ملیزئی, شفقت اصغر طاہر, ضیاءالرحمن, امجد صدیق, سیئد رضاالکبیر, مرزا سلیم بیگ, محمد یوسف واھلہ, مقبول گجر, سلیم قریشی, کواپریٹیو سوسائٹی, الطاف بلوچ, جمیل احمد شیخ (کواپریٹیو سوسائٹی, میاں کاشف ممتاز کو با عزت بری کر دیا گیا۔


















