واپڈا ٹاؤن ملازمین کا کمشنر آفس کے سامنے دھرنا

پانچ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر واپڈا ٹاون فیز ون اور فیز ٹو سوسائٹی کے ملازمین کی طرف سے ٹیکس امور میں ملازمین کے تنخواہ اکاونٹ منسلک کرنے پر گزشتہ روز پی آر اے کے دفتر کے سامنے ایڈیشنل کمشنر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اور دھرنا دیا گیا۔
جس کی قیادت ایڈ من آفیسر نعیم ارشد نے کی۔
مظاہرین نے کہا کہ پی آر اے کے ناروا ریہ کی سے ان کی پانچ ماہ کی تنخواہیں روک رکی ہوئی ہیں۔ ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔
دھرنے کی وجہ سے ایڈیشنل کمشنر پی آر اے نے معاملہ کو حل کرنے کے لیے کمشنر ملتان کو لیٹر لکھنے کی یقین دہانی کرائی ، جس پر مظاہرین نے دھرنا ختم کر دیا اور گھروں کو روانہ ہو گئے۔
مظاہرے میں محمد عابد، محمد پرویز، سجاد احمد، ارشد احمد، عدنان خان، محمد ظفر، محمد حسین، ریاض احمد، خالد، یوسف، اسلم اور دیگر شریک تھے۔
مظاہرین نے کہا کہ اگر ان کا مسئلہ فوری حل نہ کیا گیا تو وہ دوبارہ دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔



















