Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واسا مشکلات میں ، جنگی اقدامات نہ ہوئے تنخواہیں دینا مشکل ہوجائے گا: ایم ڈی

منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے کہا ہے کہ واسا بنیادی سروسز فراہم کرنے والا انتہائی اہم ادارہ ہے، جو کہ صارفین کے عدم تعاون اور 2004 سے ٹیرف نہ بڑھنے کی وجہ سے ہمیشہ بحران کا شکار رہا ہے۔

ٹیرف نہ بڑھنے اور ریکوری سٹاف کی کارکردگی موئثر نہ ہونے کی وجہ سے مالی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، اگر فوری طور پر ریکوری میں اضافے کے لیے جنگی اقدامات نہ کیے گئے تو ادارہ کا چلانا اور ملازمین کی تنخواہوں،پنشن کے ساتھ ساتھ بجلی کے بلوں کی ادائیگی انتہائی مشکل ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پبلک سروس ڈیلیوری میں بہتری اور ریکوری میں اضافہ ترجییح ہے ۔

انہوں نے کہا کہ واجبات کی عدم ادائیگی پر میپکو نے ہیڈ آفس سمیت دیگر تنصیبات کے کنکشن منقطع کر دیے ہیں ، جس سے فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی میں تعطل پیش آرہا ہے۔

واسا نے اپنی استطاعت کے مطابق میپکو کو فروری 2022 کے مہینے میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی ادائیگی کر دی تھی ، اور ابھی بھی اپنی گنجائش سے زیادہ 50 لاکھ روپے کی مزید ادائیگی بھی کردی ہے۔

اعلی حکام کو تمام صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے انشاءاللہ جلد از جلد بجلی کے کنکشن بحال کرواکر شہریوں کو بلا تعطل فراہمی و نکاسی آب کا سلسلہ بحال کر دیا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہیڈ آفس شمس آباد میں جماعت اسلامی شاہ رکن عالم کالونی اور بستی خداداد کے وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

اس دوران جماعت اسلامی اور بستی خداداد کے وفد کی جانب سے پیش کیے جانے والے نکاسی آب کے مسائل پر ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج سینٹرل ڈویژن حافظ محمد وقاص اور ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج ساؤتھ ڈویژن حفیظ اللّٰہ لغاری کو مذکورہ علاقوں میں شہریوں کو فوری طور پر ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے پرانا شجاع آباد روڈ زرعی یونیورسٹی سوئی گیس روڈ پر 36 انچ قطر کی بوسیدہ لائن پر کراؤن فیلئیر کے دو مقامات کا بھی دورہ کیا ، اور سیوریج لائن کی تبدیلی کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔

کنسلٹنٹ نیسپاک کے انجینئر کو وفد نے بھی مینیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا سے ملاقات کی، اور جاری ترقیاتی منصوبوں میں کوالٹی آف ورک کو یقینی بنانے اور مانیٹرنگ کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button